Friday, May 17, 2024

پاک فوج کی بہاولپور کور کے زیراہتمام آل پاکستان ٹرائی تھلون مقابلوں کا انعقاد 16 اکتوبر سے ہو گا

پاک فوج کی بہاولپور کور کے زیراہتمام آل پاکستان ٹرائی تھلون مقابلوں کا انعقاد 16 اکتوبر سے ہو گا
October 5, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج کی بہاولپور کور کے زیراہتمام آل پاکستان ٹرائی تھلون مقابلوں کا انعقاد 16 اکتوبر سے ہو گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا پاکستان ٹرائی تھلون 16 اکتوبرسے بہاولپور کور کے زیراہتمام شروع ہو گا۔ مقابلے 18 سال سے لے کر 45 سال کی عمر تک کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے ہیں۔ سول سوسائٹی، اساتذہ، طلبا، سرکاری ملازمین، پولیس، رینجرز اور آرمی اہلکار ایونٹ میں شرکت کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں 3 ایونٹ ہوں گے۔ جن میں 300 میٹر تیراکی، 20 کلومیٹرسائیکلنگ اور 10 کلومیٹر کراس کنٹری دوڑ شامل ہے۔ شرکاء کو تینوں ایونٹس میں حصہ لینا ہو گا اور مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنا ہو گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہر کیٹگری میں بہترین کارکردگی کے حامل افراد کو انعامات دیئے جائیں گے ۔ اس کا مقصد معاشرے میں کھیلوں کا فروغ اور نوجوانوں کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔