Saturday, April 20, 2024

پاک فوج کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں متحرک

پاک فوج کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں متحرک
March 26, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کی کورونا وائرس کیخلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی۔ پاک فوج ملک کے طول و عرض میں متحرک ہے۔ سول انتظامیہ کی معاونت، عملی اقدامات جاری ہیں۔ فوج نے تمام وسائل، بیشتر اثاثے اور افرادی قوت قومی خدمت کیلئے وقف کر دی۔ پاک آرمی کے فیلڈ اہسپتال، ڈاکٹرز، لیبارٹریز عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں ۔ طبی آلات، حفاظتی و ضروری اشیاء میں بھرپور تعاون جاری ہے۔ فوجی دستوں کی شہروں میں گشت کا بھی آغاز ہو چکا ہے اور آگہی مہم عروج پر ہے ۔ پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو فیلڈ میں عوام کا بھرپور تعاون حاصل ہے ۔ ملک کی تمام اہم شاہراہوں، شہروں کے داخلی خارجی راستوں پر فوج نے کمانڈ سنبھال لی ہے ۔ کورونا وائرس کے خلاف قومی جنگ  میں وزارت دفاعی پیداوار بھی پیش پیش  ہے۔ وزارت دفاعی پیداوار نے قوم کو بڑی خوشخبری سنائی ہے کہ پاکستان نے یومیہ 25 ہزار ماسک، 10 ہزار لیٹر سینیٹائزر تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے ۔ یہ فیس ماسک خصوصی کپڑے سے تیار  کیے جا رہے ہیں  جنکو  دھو کر دوبارہ استعمال  میں لایا  جا سکتا  ہے ۔