Friday, April 19, 2024

پاک فوج کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سول انتظامیہ کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف

پاک فوج کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سول انتظامیہ کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف
April 29, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی نے اب تک مستحق افراد میں ساڑھے تین لاکھ راشن بیگ تقسیم کئے۔ اشیائے خورونوش پاک آرمی کی تنخواہوں سے اکٹھی ہونے والی امداد سے خریدی گئیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں راشن دہاڑی دار، مزدوروں، معذوروں، بیواؤں میں تقسیم کیا گیا۔  پاک فوج ، کورونا وائرس ، روک تھام ، سول انتظامیہ ، شانہ بشانہ ، امدادی سرگرمیوں ، مصروف آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی نے دور درازعلاقوں میں پہنچ کر راشن پیکج تقسیم کیے۔ آزاد جموں وکشمیر میں مظفرآباد، کیل، وادی لیپا، نیلم، جہلم میں راشن تقسیم کیے گئے۔ آزاد کشمیر کے علاقوں باغ، بھمبر، راولاکوٹ، بھمبر، کوٹلی، میرپور میں بھی راشن تقسیم ہوا۔ گلگت بلتستان میں گلگت، سکردو، جگلوٹ، استور، ہنرہنگر، دیامر، گاغوچ، چلاس میں راشن تقسیم کیا گیا۔ بلوچستان میں کوئٹہ، خضدار، ژوب، سبی ، آواران میں خوراک تقسیم کی گئی۔ بلوچستان میں تفتان، دالبندین، واشک، پنجگور میں بھی راشن تقسیم کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سندھ میں کراچی، پنوںعاقل، حیدرآباد، بدین، چھور میں مستحقین میں راشن تقسیم کیئے گئے ۔ فورٹ منرو، نوشہروفیروز، ڈیرہ نواب میں راشن تقسیم ہوا۔ پنجاب میں راولپنڈی، جہلم، مری، ملتان، ڈی جی خان، اوکاڑہ میں ناداروں میں راشن تقسیم ہوا ۔ پنجاب کےعلاقوں خانیوال، لیہ، راجنپور، ساہیوال، مظفرگڑھ میں بھی غذائی اشیاء تقسیم کی گئی۔ پنجاب میں لاہور، رحیم یارخان، میلسی، اٹک، بہاولنگر، ڈیرہ نواب صاحب، فیصل آباد  میں بھی راشن تقسیم ہوا۔ وہاڑی، بہاولپور، لودھراں، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، منگلا، پاکپتن، خوشاب میں بھی راشن تقسیم کیا گیا۔  پاک فوج ، کورونا وائرس ، روک تھام ، سول انتظامیہ ، شانہ بشانہ ، امدادی سرگرمیوں ، مصروف آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب میں چیچاوطنی، میاں چنوں، جھنگ، میانوالی، چکوال میں بھی راشن تقسیم کیا گیا۔ سرگودھا، گوجرانوالہ، کھاریاں، بھکر، حافظ آباد، نارووال، چنیوٹ میں مستحقین میں راشن تقسیم ہوا۔ پنجاب کےعلاقوں ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاؤالدین، گجرات میں بھی اشیاء خورونوش کی تقسیم کی گئیں۔ خیبرپختونخواہ میں پشاور، رسالپور، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان میں راشن پیک تقسیم کیےگئے۔ بنوں، تربیلا، نوشہرہ، ایبٹ آباد، باجوڑ، ٹانک، میران شاہ میں بھی مستحقین تک راشن پہنچا۔ خیبر، چراٹ، مردان، وارسک، تھل، میرعلی اور رزمک میں بھی راشن پیکج تقسیم کیا گیا۔