Tuesday, May 14, 2024

پاک فوج کراچی کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف

پاک فوج کراچی کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف
August 23, 2020
کراچی (92 نیوز) بارشوں نے کراچی کا برا حال کردیا، شہری انتظامیہ بے بس ہوگئی ایسے میں پاک فوج مدد کیلئے سامنے آئی، جوان متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ بارش نے کراچی کے شہریوں ہی نہیں انتظامیہ کی بھی بس کرادی، پانی جمع ہوا تو مقامی حکومتوں کا سسٹم بھی جواب دے گیا، ایسے میں پاک فوج کے جوان متاثرہ علاقوں میں پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ آئی ایس پی آر کےمطابق پاک فوج کی ٹیموں نے سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے اقدامات کئے گئے۔