Tuesday, April 23, 2024

پاک فوج کا ضلع کرم کے عوام کیلئے جدید ترین برن اینڈ ٹراما سنٹر کا تحفہ

پاک فوج کا ضلع کرم کے عوام کیلئے جدید ترین برن اینڈ ٹراما سنٹر کا تحفہ
June 18, 2019
پشاور ( 92 نیوز) پاک فوج نے ضلع کرم کےعوام کو جدید ترین برن اینڈ ٹراما سنٹرکاتحفہ دیدیا،  قبائلی اضلاع میں اپنی نوعیت کاپہلا اسپتال  ہے۔ پاک فوج نے جہاں قبائلی اضلاع میں امن قائم کرکے دل جیتے وہیں ترقیاتی منصوبوں کےذریعے علاقے میں ترقی کی راہیں کھول دیں۔ ایسا ہی ایک منصوبہ قبائلی ضلع کرم جدید ترین برن اینڈ ٹراما سنٹرکا قیام ہے، قبائلی اضلاع میں اپنی نوعیت کے اس پہلے اسپتال سے  آتشزدگی سے جھلسنے والوں  اور دماغی چوٹ کےمتاثرین کو بروقت اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔