Friday, May 17, 2024

پاک فوج کا شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں آپریشن، دہشتگرد احسان سنڑے ساتھیوں سمیت ہلاک

پاک فوج کا شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں آپریشن، دہشتگرد احسان سنڑے ساتھیوں سمیت ہلاک
September 13, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج کا شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے غاریوم شکتوئی میں آپریشن ، انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر احسوان سنڑے تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔

سکیورٹی فورسز کا  شمالی و جنوبی وزیرستان کی مشترکہ حدود میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن , ہائی ٹارگٹ ویلیودہشتگرد اور تین ساتھی اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی و جنوبی وزیرستان کی مشترکہ حدود کے قریب گھڑیوم میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد کمانڈر احسان سَنڑے اپنے 3ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

احسان سَنڑے بہت سی دہشت گرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، وہ  لیفٹیننٹ ناصر شہید اور کیپٹن صبیح شہید سمیت جوانوں پر حملوں کی پلاننگ اور کارروائی میں براہ راست ملوث تھا۔

دہشت گرد کمانڈ احسان اللہ سنڑے علاقہ مکینوں کی ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں سی ٹی ڈی پولیس کو بھی مطلوب تھا ۔