Friday, April 19, 2024

پاک فوج کا سلنگ آپریشن ، گلگت میں پہاڑ پر پھنسے تینوں کوہ پیماؤں کو ریسکیو کر لیا

پاک فوج کا سلنگ آپریشن ، گلگت میں پہاڑ پر پھنسے تینوں کوہ پیماؤں کو ریسکیو کر لیا
September 15, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاک فوج نے سلنگ آپریشن کے ذریعے گلگت میں پہاڑ پر پھنسے تینوں کوہ پیماؤں کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ریسکیو کر لیا۔

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے راکا پوشی کی 6 ہزار میٹر کی بلندی پر پھنسے واجد اللہ نگری اور دو غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کر لیا۔

نوجوان کوہ پیما واجد اللہ نگری اور دو غیر ملکی کوہ پیماء نے 9 ستمبر کو راکاپوشی سر کی۔ واپسی پر دوسرے روز 6 ہزار 900 میڑ کی بلندی پر غیر ملکی کوہ پیما کی طبیعت خراب ہونے پر پاک آرمی سے ریسکیو آپریشن کی درخواست کی گئی۔

پاک آرمی نے رسی اور خوراک کے ساتھ پاکستان کے نوجوان کوہ پیما ساجد علی سدپارہ کو ریسکیو آپریشن کے مشن پر 6 ہزار میٹر کی بلندی پر پہنچا دیا ۔ پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کرکے تینوں کوہ پیماؤں کو گلگت منتقل کر دیا ہے۔ واضح رہے واجد اللہ نگری راکاپوشی سر کرنے والے دوسرے پاکستانی کوہ پیماء بن گئے ہیں۔