Thursday, April 25, 2024

پاک فوج کا زخمیوں کواسپتال منتقلی کےلئےہیلی کاپٹرز کےذریعےریسکیوآپریشن جاری

پاک فوج کا زخمیوں کواسپتال منتقلی کےلئےہیلی کاپٹرز کےذریعےریسکیوآپریشن جاری
October 27, 2015
پشاور(92نیوز)پاک فوج نے زلزلہ کے شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لئے ہیلی کاپٹرز کےذریعے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا چترال کے زخمیوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی پہنچا دیا گیا،ڈرون طیارے، ہیلی کاپٹرز اور سیٹلائٹ کے ذریعے نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق  زلزلے کے بعد پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زلزلے کے زخمیوں کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور ریسکیو آپریشن کے دوران چترال کے زخمیوں کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سی ایم ایچ راولپنڈی پہنچا دیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن کے لیے امدادی ٹیمیوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے،  ایف ڈبلیو او اور پاک فوج کے انجینئرز نے شاہراہ قراقرم کے 45 مخلتف مقامات پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کو کلئیر کر دیا ہےجسکے بعد شاہراہ ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے  لواری ٹنل سے تمام تر رکاوٹیں ہٹا نے کے بعد  دیر چترال روڈ ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں سی ایم ایچ اسپتالوں کی  گنجائش میں 30 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے پاک فضائیہ کا  سی 130  طیارہ 10 ٹن  راشن لیکر  چترال پہنچ گیا ہے۔ امدادی سامان میں  2500 تیارکھانے کے پیکٹ ایک ہزار ٹینٹ، چائے ، پانی اور دیگر سامان  شامل ہے ۔نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے ڈرون۔ہیلی کاپٹرز اور سیٹلائیٹ سے مدد لی جا رہی ہے، پاک فوج نے چترال، تیمر گرہ دیر، اور باجوڑ میں زلزلہ متاثرین کے لئے راشن تقسیم کے 26 پوائنٹ بھی  قائم کر دیئے ہیں جہاں متاثرین کو تیار کھانے، کمبل اور ضروریات کی دیگر اشیاء فراہم کی جا رہی ہے۔