Friday, May 17, 2024

پاک فوج کا روسی ویکسین سپٹنک فائیو کی 20 لاکھ یونٹس کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا ، ذرائع

پاک فوج کا روسی ویکسین سپٹنک فائیو کی 20 لاکھ یونٹس کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا ، ذرائع
May 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاک فوج کورونا وباء سے نمٹنے اور مکمل خاتمے کے لیے پرعزم کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کا روسی ویکسین سپٹنک فائیو کی 20 لاکھ یونٹس کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا، جلد پاکستان پہنچے گی۔

روسی ویکسین کی پہلی کھیپ ابوظہبی سے پاکستان روانگی کے لیے تیار ہے۔ پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ دو لاکھ یونٹس پر مشتمل پہلی کھیپ لے کر جلد متحدہ عرب امارات سے پاکستان روانہ ہو گا۔