Tuesday, April 23, 2024

پاک فوج کا دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ

پاک فوج کا دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ
June 5, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) پاک فوج نے چھوٹی عیدپر قوم کو بڑی عیدی دے دی ، معیشت کی بہتری کیلئےدفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینےکابڑا فیصلہ سنادیا۔ پاک فوج نےتاریخ رقم کرتے ہوئےملکی معیشت کی بہتری کیلئےدفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینےکافیصلہ کیاہے۔ پاک فوج کی جانب سے راشن،سفری الاؤنس اورانتظامی اخراجات میں بھی کمی کا فیصلہ کیاگیا جبکہ پاک فوج کےافسران نےبھی اپنی تنخواہوں میں اضافہ نہ لینےکافیصلہ کیاہے جو کہ حب الوطنی کا آئینہ دارہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکہتے ہیں کہ بجٹ میں کٹوتی کےدفاع اورملکی سلامتی پراثرات مرتب نہیں ہوں گے،ہر قسم کے خطرات کا موثر جواب دینے کی صلاحیت برقرار رکھی جائے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بجٹ میں کٹوتی کے اثرات تینوں مسلح افواج مینج کریں گی،قبائلی علاقوں اوربلوچستان کی ترقی میں حصہ ملانے کیلئےیہ اقدام ضروری تھا۔