Sunday, September 8, 2024

پاک فوج کا بھارتی سرحدی جارحیت پر اقوام متحدہ کے مبصرگروپ سے احتجاج

پاک فوج کا بھارتی سرحدی جارحیت پر اقوام متحدہ کے مبصرگروپ سے احتجاج
August 6, 2015
راولپنڈی(92نیوز)پاکستان کا بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ سے احتجاج تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کے خلاف اقوام متحدہ میں احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور اس معاملے پر تحقیقات کرانے کا مطا لبہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک فوج نے اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور برائے پاک بھارت کے پاس احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ سے بھارتی جارحیت کا جائزہ لینے کا مطالبہ بھی  کیا  گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اگست کی چار تاریخ کو کو پکھراج سیکٹر میں بھارتی فوجی کی فائرنگ سے 3سویلین شہید اور 22زخمی ہوئے۔