Friday, April 26, 2024

پاک فوج کا ایک اور بڑا اقدام ، مشکائی میں زلزلہ متاثرین کے لئے ماڈل ویلیج مکمل

پاک فوج کا ایک اور بڑا اقدام ، مشکائی میں زلزلہ متاثرین کے لئے ماڈل ویلیج مکمل
December 19, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج کا ایک اور بڑا اقدام سامنے آیا۔ مشکائی میں زلزلہ متاثرین کے لئے ماڈل ویلیج مکمل ہو گیا ۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے مکانات اور دکانوں کی چابیاں متاثرین کے حوالےکیں۔ آواران کے علاقے مشکائی میں دو ہزار تیرہ میں زلزلے کے باعث بے گھر  ہونے والے افراد  کے لئے نہ صرف ماڈل ویلیج مکمل ہو گیا بلکہ گھر اور دکانیں متاثرہ خاندانوں  کے حوالے بھی کر دی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے مکانات اور دکانوں کی چابیاں 2013 کے زلزلہ متاثرین کے حوالےکیں۔ ماڈل گاؤں کا یہ منصوبہ صرف چھ ماہ میں مکمل  گیا اور یہاں  اسکول ، پانی  اور مارکیٹ سمیت زندگی کی ہر سہولت فراہم کر دی گئی ہے اور تو اور ماڈل ویلیج میں شمسی توانائی سے بجلی کی فراہمی بھی کی گئی ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے پاک فوج کی کاوشوں کو مقامی آبادی نے سراہا۔