Monday, September 16, 2024

پاک فوج پاکستان میں امن وامان کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہیگی: آرمی چیف

پاک فوج پاکستان میں امن وامان کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہیگی: آرمی چیف
April 4, 2017
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اہم کردار ہے۔ پاک فوج پاکستان میں امن وامان کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہیگی۔ آرمی چیف نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے استقبالیے میں شرکت کی اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں استقبالیے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات بھی کی۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان کے حالات۔ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف حاصل ہونے والی کامیابیوں اور اس کے اثرات سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ملکی سکیورٹی کےلئے پاک فوج اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ پاکستانی کمیونٹی نے پاک فوج پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے ملکی ترقی اور سلامتی کے حوالے سے اس کے کردار کو سراہا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے پاکستانی ہائی کمیشن پہنچنے پر ہائی کمشنر سیدا بن عباس نے ان کا استقبال کیا۔