Sunday, May 5, 2024

  پاک فوج نےدہشت گردوں کےحملےمیں زخمی افغان فوجی کوریسکیوکرلیا

   پاک فوج نےدہشت گردوں کےحملےمیں زخمی افغان فوجی کوریسکیوکرلیا
June 16, 2015
راولپنڈی(92نیوز)پاک فوج نے افغان حکام کی درخواست پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی افغان فوجی کو ریسکیو کر لیا زخمی افغان فوجی کو باجوڑ کے اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے قریب افغان علاقے میں دہشتگردوں کے حملے میں ایک افغان فوجی شدید زخمی ہوا جسے افغان حکومت کی درخواست پر پاک فوج نے افغان علاقے سے ریسکیو کر کے باجوڑ کے ایک اسپتال میں منتقل کر دیا  جہاں زخمی افغان فوجی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔