Saturday, April 27, 2024

پاک فوج نے کراچی سمیت سندھ بھر میں 29 ہیٹ اسٹروک سنٹر قائم کر دیے

پاک فوج نے کراچی سمیت سندھ بھر میں 29 ہیٹ اسٹروک سنٹر قائم کر دیے
June 24, 2015
کراچی (92نیوز) پاک فوج نے ہر مشکل وقت میں قوم کا ساتھ دینے کی روایت برقرار رکھی۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں 29 ہیٹ اسٹروک مراکز قائم کر دیے جو چوبیس گھنٹے مریضوں کوخدمات پیش کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پاک فوج نے ہر مصیبت میں قوم کا سہارا بننے کی روایت برقرار رکھی۔ جب کراچی میں سورج نے قہر برسایا اور کئی زندگیوں کے چراغ گل کردیے تو پاک فوج کے جوان دوڑے چلے آئے۔ کراچی سمیت سندھ بھر پاک فوج اور رینجرز کی جانب سے انتیس ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ سترہ مراکز کراچی میں جبکہ بارہ سندھ کے دیگر شہروں میں قائم کئے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی اس مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ان مراکز میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف چوبیس گھنٹے عوام کی سہولت کے اور مریضوں کی دیکھ بھال کےلئے موجود رہیں گے۔