Thursday, April 18, 2024

پاک فوج نے وانا میں کیڈٹ کالج تعمیر کردیا

پاک فوج نے وانا میں کیڈٹ کالج تعمیر کردیا
June 22, 2019
وانا ( 92 نیوز) امن اور تعلیم کے دشمنوں نے وزیرستان کو کچھ عرصہ قبل بارود کا ڈھیر بنایا تو یہاں تعلیم کا حصول بھی ایک خواب بن گیا ، پاک فوج  کی قربانیوں نے رنگ دکھایا تو یہاں ایک ایسا کیڈٹ کالج بنایا کہ وزیرستان کیا پورے پاکستان کے ہونہار بچوں نے یہاں کا رخ کر لیا۔ جوبی وزیرستان میں دہشت گردی عروج پر پہنچ گئی تو پاک فوج مدد کے لئے  آئی ، نہ صرف علاقے کو محفوظ کرکے دہشتگردوں کا صفایا کردیا بلکہ تعلیم کے دشمنوں  کو شکست دیتے ہوئے 800کنال  اراضی پر اس جگہ پر کیڈت کالج کی بنیاد رکھی جہاں گولیوں کی تھر تھراہٹ سننے کو ملتی تھی۔ اس کالج ممیں 27عالی شان کلاس رومز تعمیر کئے گئے جدید سائنس اور کمپیوٹر لیب کے علاوہ خوبصورت سبزہ زاروں  نے کالج کی رونقیں بڑھا دی ہیں۔ اس علاقہ  میں کالج کا قیام  ایک خواب تھا ، اب یہاں 500طلبا زیر تعلیم ہیں جبکہ اسی کیڈٹ کالج سے ڈھائی سو بچے فارغ التحصیل ہوچکے ہیں کالج میں وزیرستان سے تعلق رکھنے والے بچوں کے لئے 70فیصد کوٹہ مختص ہے ۔ قبائلی علاقہ وانا میں موجود یہ کیڈٹ کالج اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں کی آنے والی نسل پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرنا چاہتی ہیں۔