Friday, May 17, 2024

پاک فوج نے وادی تیراہ میں جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال قائم کردیا

پاک فوج نے وادی تیراہ میں جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال قائم کردیا
January 26, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج نے قبائلی ضلع خیبرکی وادی تیراہ میدان میں جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال قائم  دیا۔ اسپتال میں مفت ایکسرے اور ادویات کی سہولیات فراہم  کی جارہی ہیں، سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والی مسجد بھی تذئین و آرائش کے بعد کھول دی ۔ گزشتہ روز 8 سال بعد مسجدمیں نمازجمعہ ادا کی گئی۔ خیبرپختونخوا میں شامل ہونے والے قبائلی ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں میدان کے علاقے میں پاک فوج تمام جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال قائم کردیا۔ اسپتال میں طبی سہولیات کے آغاز کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں قبائلی مرد وخواتین اور بچوں کا علاج معالجہ شروع ہوگیا۔۔ مفت ایکسرے اور ادویات کی سہولت بھی اسپتال میں موجود ہے۔ سیکٹرکمانڈر23 بریگیڈ  بریگیڈیئر شہریارقریشی نے اسپتال آنے والے قبائلیوں کو خوش آمدید کہا۔