Saturday, September 7, 2024

پاک فوج نے شوال میں زمینی آپریشن شروع کر دیا !!! 53دہشت گرد ہلاک

پاک فوج نے شوال میں زمینی آپریشن شروع کر دیا !!! 53دہشت گرد ہلاک
August 21, 2015
شمالی وزیرستان (92نیوز) پاک فوج نے شمالی وزیرستان آپریشن کے آخری مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے زمینی کارروائی شروع کر دی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کے کمانڈرز کو آپریشن ضرب عضب کے مقاصد جلدازجلد حاصل کرنے کی ہدایت کردی۔ تازہ کارروائیوں میں 53 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ملک میں حالیہ دہشت گردی کے بعد شدت پسندوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے وادی شوال میں زمینی آپریشن شروع کر دیاہے۔ اس سلسلے میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فضائی اور زمینی کارروائیوں کےلئے فورسز کے درمیان کوآرڈی نیشن کو سراہا ہے اور آپریشن ضرب عضب کے مقاصد جلد حاصل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ دوسری طرف شمالی وزیرستان کے علاقے غرلامئی میں پاک فضائیہ کی بمباری میں اٹھائیس جبکہ شوال میں پندرہ دہشت گرد ہلاک اوران کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ ادھرجنوبی وزیرستان کے علاقے پیرغر میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ حملے میں ایک سکیورٹی اہلکارشہید اوردو زخمی ہو گئے۔ جوابی کارروائی میں دس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کالعدم تحریک طالبان کے دو اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔