Sunday, September 8, 2024

پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں جدید ہسپتال تعمیر کرا دیا !!! او پی ڈی اور آپریشن تھیٹر کی سہولیات میسر

پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں جدید ہسپتال تعمیر کرا دیا !!! او پی ڈی اور آپریشن تھیٹر کی سہولیات میسر
August 20, 2015
شمالی وزیرستان (92نیوز) پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں ایک جدید ہسپتال تعمیر کرایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان جہاں آپریشن ضرب عضب سے پہلے جدید ہسپتال تو دور کی بات صحت کی ضروری سہولیات تک میسرنہیں تھیں لیکن اب وہاں پاک فوج نے ایک جدید ہسپتال تعمیرکرایا ہے۔ wazirastan-1 یہ ہسپتال قبائلی علاقوں کی پسماندہ ایجنسی شمالی وزیرستان میں واقع ہے جہاں او پی ڈی سے لےکر آپریشن تھیٹر تک کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ صرف یہی نہیں اب قبائلیوں کو سپیشلسٹ ڈاکٹر سے معائنہ کروانے بڑے شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ wazirastan   ہسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کی تقرری کردی گئی ہے جبکہ مشینری عنقریب نصب کردی جائے گی۔ پاک فوج نے شمالی وزیرستان سے جہاں دہشت گردوں کا صفایا کردیا ہے وہیں فوج اب بحالی کے کاموں میں بھی حکومت کا ہاتھ بٹا رہی ہے۔ wazirastan-2 wazirastan-3