Friday, April 19, 2024

پاک فوج نے بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا !!! پاکستانی دفتر خارجہ نے آج بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کر لیا

پاک فوج نے بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا !!! پاکستانی دفتر خارجہ نے آج بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کر لیا
July 16, 2015
اسلام آباد (92نیوز) بھارت پھر باز نہ آیا، لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیز فائرنگ کے بعد جاسوس ڈرون بھی بھیجنے لگا۔ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔ بغیر پائلٹ کے اڑنے والاجاسوس ڈرون پاکستانی علاقوں کی تصاویر بنا رہا تھا۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری تھا کہ اب بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون طیارے بھی بھیجنے لگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔ جاسوس ڈرون پاکستانی حساس علاقوں کی تصاویر بنا رہا تھا۔ بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول پر بھمبر سیکٹر میں پاکستانی حدود میں داخل ہوا اور پرواز کرتا رہا جس کی اطلاع ملنے کے بعد ڈرون طیارے کومار گرایا گیا۔ دوسری جانب پاکستان نے معاملہ پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان جاسوس طیارے کے معاملہ پر کل بھارت سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے گا۔ سیکرٹری خارجہ بھارتی ہائی کمشنر کو بلا کر احتجاج ریکارڈ کروائیں گے اور احتجاجی مراسلہ بھی ان کے حوالے کیا جائے گا۔