Friday, April 26, 2024

پاک فوج نے بھارت کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا

پاک فوج نے بھارت کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا
May 29, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) بار بار ہزیمت اور منہ کی کھانے کے باوجود بھارت اپنی اوچھی  کرتوتوں سے باز نہ آیا، پاک فوج نے رواں ہفتے دوسری بار بھارت کی تاک جھانک کی کوشش ناکام بنا دی۔ بھارت کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1266413068306862080?s=20 بھارت نے پاکستانی علاقوں کی جاسوسی کیلئے جاسوس کواڈ کاپٹر بھجوایا، لیکن سرحدوں پر وطن کا دفاع کرنے والے چاک و چوبند سپاہیوں نے دشمن کےعزائم خاک میں ملا دیئے، نکرون سیکٹر پر بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر 700 میٹر تک پاکستانی سرحد میں داخل ہوا تھا۔ اس سے پہلے ستائیس مئی کو بھی بھارت کو پاک فوج کے ہاتھوں منہ کی کھانا پڑی، پاک فوج نے رکھ چکری سیکٹر پر بھی بھارتی جاسوس ڈرون کی دھجیاں بکھیر دیں تھیں، پاکستان کا بھارت کو ایک ہفتے میں یہ دوسرا بڑا اور بھرپور جواب ہے۔