Friday, March 29, 2024

پاک فوج نے بھارت کا ایک اور ڈورن مار گرایا، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج نے بھارت کا ایک اور ڈورن مار گرایا، ڈی جی آئی ایس پی آر
January 2, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پاک فوج نے بھارت کا ایک اور ڈورن مار گرایا۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا بھارتی جاسوس طیارہ لائن آف کنٹرول پر ستوال سیکٹر پر گرایا گیا۔ گزشتہ روز بھی پاک فوج نے باغ سیکٹر میں بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ انشا اللہ بھارتی ڈرون تک کو کنٹرول لائن عبور نہیں کرنے دیں گے۔
پاک فوج نے باغ سیکٹر میں بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں نے باغ سیکٹر میں کنٹرول لائن عبور کرنے کی کوشش کرنے والے بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا۔   آؤ مودی اپنی آنکھوں سے دیکھ لو یہ ہے کنٹرول لائن عبور کرنے کی کوشش کرنے والا تمہارا ڈرون ۔ ڈرون کنٹرول لائن تو عبور کر نہ سکا ذرا سوچو تمہارے فوجیوں میں اتنی ہمت کہاں سے آ گئی کہ وہ کنٹرول لائن کو عبور کریں۔