Sunday, May 19, 2024

پاک فوج ‏نے برفباری میں وادی سپت کوہستان میں پھنسے 7افراد کو بچالیا

پاک فوج ‏نے برفباری میں وادی سپت کوہستان میں پھنسے 7افراد کو بچالیا
January 27, 2019
راولپنڈی ( 92نیوز) پاک فوج نے برفباری میں وادی سپت کوہستان میں پھنسے 7 افراد کو بچا لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک فوج  نے وادی سپت کوہستان میں برف میں پھنسے 7 افراد کو بچا لیا ،  تمام افراد گزشتہ 72 گھنٹے سے شدید برفباری کے باعث شدید  مشکلات  کا  شکار تھے۔ پاک آرمی ایوی ایشن نے گاؤں سرتولوہی، جل کوٹ میں امدادی آپریشن کیا۔تمام افراد کو بحفاظت نکال کر پتن کے علاقے میں پہنچا دیا گیا ہے۔