Sunday, September 8, 2024

پاک فوج نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ حملے میں ملوث دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو پکڑ کر میڈیا کے سامنے پیش کر دیا

  پاک فوج  نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ حملے میں ملوث دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو پکڑ کر میڈیا کے سامنے پیش کر دیا
January 23, 2016
  پشاور(92نیوز)باچا خان یونیورسٹی حملے کےتمام دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو پکڑ کر میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا ترجمان پاک فوج لیفٹینیٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کہتے ہیں کہ  چار دہشت گردوں کو چارسہولت کاروں کی مدد حاصل تھی۔ دہشت گردوں کونہیں چھوڑیں گے۔ افغان حکومت کوبتایا گیا ہےکہ دہشت گردوں نے حملہ افغانستان سے آپریٹ کیا، اس کا حکومت سے تعلق نہیں۔ تفصیلات کےمطابق باچا خان یونیورسٹی میں حملہ کرنے والے تواسی روزاپنے انجام کو پہنچ گئے  اوراب ان کو حملے میں مدد دینے والے چاروں سہولت کاربھی پکڑے گئے ہیں دو خواتین نےدہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کیا جبکہ ایک ملزم نے واقعے کاعلم ہونے کے باوجود کسی کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا۔ پاک فوج کے ترجمان  لیفٹینیٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے پشاورمیں پریس کانفرنس کی اورسہولت کاروں کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سہولت کار عادل یونیورسٹی میں مستری کا کام کرتا تھا اور اُسی نے ریکی کی۔ دہشت گردوں کا کمانڈرعمرتھا جبکہ ریاض ،نوراللہ ،ضیاابراہیم نے ان کو مدد دی۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ حملہ افغانستان سےآپریٹ ہوا۔ دس کالزآئیں جن کا ریکارڈ موجود ہے، افغانستان کو بتادیا کہ حملے میں افغان حکومت کو ملوث نہیں کررہے۔ ترجمان پاک فوج نے دوہزارسولہ کوپاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کا سال قراردیا اورکہا کہ دہشت گردوں کامکمل صفایاکردیا جائے گا۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد لوگوں پر نظررکھیں۔کسی بھی مشکوک شخص کی فوری اطلاع دیں، صفوں میں اتحاد برقراررکھیں۔پاک فوج قوم کے تعاون سے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنادے گی۔