Monday, May 13, 2024

پاک فوج نے ایل او سی کے خنجر سیکٹر میں ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

پاک فوج نے ایل او سی کے خنجر سیکٹر میں ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا
June 5, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج نے بھارتی قابض فورسز کی لائن آف کنٹرول پر جاسوسی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے خنجر سیکٹر میں ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1268965058400354310?s=20 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی قابض فورسز کو لائن آف کنٹرول پر جاسوسی کا منہ توڑ دیدیا۔ پاک فوج نے بھارت کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے خنجر سیکٹر میں بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔ بھارتی کواڈ کاپٹر 500 میٹر پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے رواں سال یہ 8 واں بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے۔ پاک فوج نے چند روز قبل بھی بھارت کی جانب سے جاسوسی کی غرض سے بھیجے جانے والے جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔