Sunday, September 8, 2024

پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی جاسوس طیارے کو تباہ کردیا   

پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی جاسوس طیارے کو تباہ کردیا   
November 19, 2016

 راولپنڈی(92نیوز)پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی جاسوس طیارے کو مارا گرایا ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کےمطابق پاک فوج  نے ایل او سی پر  بھارتی جاسوس طیارہ مار گرایا ہے ۔ بھارتی ڈرون رکھ چکری سیکٹرکی آگاہی پوسٹ کے قریب گرا کرتباہ  کیا گیا ہے ۔ بھارتی کواڈکاپٹرپاکستانی حدودمیں60میٹرگھس آیاتھا جس کے بعد اسے مارگرایا گیا ہے ۔ پاک فوج نےبھارتی ڈرون کاملبہ قبضےمیں لےلیا جبکہ  بھارتی ڈرون جاسوسی کی غرض سے پاکستانی علاقے میں بھیجا گیا تھا،بھارتی ڈرون  4 بجکر 45 منٹ پر گرایا گیا۔