Friday, March 29, 2024

پاک فوج میں کمان کی تبدیلی کی تقریب کیلئے تیاریاں مکمل ،جی ایچ کیو میں ریہرسل بھی کی گئی

پاک فوج میں کمان کی تبدیلی کی تقریب کیلئے تیاریاں مکمل ،جی ایچ کیو میں ریہرسل بھی کی گئی
November 27, 2016

 راولپنڈی(92نیوز)پاک فوج  میں  کمان کی تبدیلی کی تقریب  کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ نئے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ انتیس نومبر کو پاک فوج کی کمان سنبھالیں گے۔ نئے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کے اعزاز میں استقبالہ تقریب  کل ہوگی ، جی ایچ کیو میں باقاعدہ ریہرسل بھی کی گئی ۔

تفصیلات کےمطابق پاک فوج کے نئے سپہ سالار کا تقرر ہو گیا ۔ کمان کی تبدیلی کی تقریب میں بھی دو روز رہ گئے ۔ اس سلسلے میں آج جی ایچ کیو میں  ریہرسل بھی کی گئی ۔ پاک فوج کی کمان نئے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو انتیس نومبر کی صبح دس بجے سونپی جائے گی ۔ جنرل راحیل شریف تقریب سے پہلے جنرل باجوہ کو جی ایچ کیو میں بیجز لگائیں گے اور انھیں اپنے ساتھ لے کر تقریب میں پہنچیں گے ۔ کابینہ اراکین سمیت فضائیہ اور بحریہ کے سربراہ ، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر تقریب میں شریک ہوں گے ۔ غیر ملکی سفارتکاروں، ریٹائرڈ اعلیٰ فوجی حکام اور صحافیوں کو بھی دعوت نامے جاری کئے جائیں ۔