Thursday, April 18, 2024

پاک فوج میں جنس کوئی مسئلہ نہیں کامیابی کیلئے محنت درکار ہوتی ہے ، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر

پاک فوج میں جنس کوئی مسئلہ نہیں کامیابی کیلئے محنت درکار ہوتی ہے ، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر
July 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کی پہلی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے کہا پاک فوج میں جنس کوئی مسئلہ نہیں، ترقی اور کامیابی کیلئے لگن اور محنت درکار ہوتی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے بی بی سی کو انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پاکستانی خواتین کمیونیکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت ہر شعبے میں جوہر دکھا رہی ہیں ۔ ملک میں خواتین کو عزت دی جاتی ہے اور ہر طرح کا تحفظ حاصل ہے۔ پاکستان آرمی جوائن کرنے پر فخر ہے۔ ان کا تقرر آرمی میں میرٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کورونا وبا کے خلاف حکومت کے ساتھ مل کر عوام کے ہر ممکن تحفظ کیلئے کام کر رہے ہیں۔