Sunday, May 19, 2024

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں ، 6 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں ، 6 میجر جنرلز  کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
November 25, 2020

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاک آرمی میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں کر دی گئی ہیں ،  6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ۔ ترقی پانے والے میجر جنرل اختر نواز وائس چیف آف جنرل سٹاف تعینات ہیں، میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات انٹر سروسز انٹیلی جینس میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   میجر جنرل آصف غفور جنرل آفیسر کمانڈنگ اوکاڑہ، میجر جنرل سرفراز علی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان، میجر جنرل محمد علی کمانڈنٹ پی ایم اے کاکول اور میجر جنرل سلمان فیاض غنی کمانڈنٹ سکول آف انفینٹری کوئٹہ فرائض انجام دے رہے ہیں۔

 پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے بھی ہو گئے۔ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن تعینات ، لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کور کمانڈر لاہور ، لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کور کمانڈر ملتان بن گئے۔ لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کورکمانڈر بہاولپور ، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات ، لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کمانڈر اے ایس ایف سی اور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان آئی جی آرمز متعین ہو گئے۔ لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن اور لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کو ملٹری سیکرٹری تعینات کر دیا گیا۔