Monday, May 13, 2024

پاک فوج ملکی سلامتی کیلئے ہر خطرے سے نمٹنے کو تیار ہے، آرمی چیف

پاک فوج ملکی سلامتی کیلئے ہر خطرے سے نمٹنے کو تیار ہے، آرمی چیف
October 22, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے پاک فوج ملکی سلامتی کیلئے ہر خطرے سے نمٹنے کو تیار ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کا دورہ کیا۔ اسرانی اور خیرپور ٹامیاوالی میں فارمیشن کی تربیتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے میکنائزڈ دستوں کی جنگی مشقوں کا معائنہ کیا۔ مشقوں میں فارمیشنز نے جارحانہ حکمت عملی کے آپریشن کئے۔ آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو شکست دینے کیلئے ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کی تربیت ضروری ہے۔ پاک فوج داخلی سالمیت و ملکی سلامتی کیلئے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

آرمی چیف کا بہاولپور پہنچنے پر کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء نے استقبال کیا۔