Friday, April 19, 2024

پاک فوج ملکی سلامتی کو درپیش تمام خطرات کے خلاف ہمہ وقت تیار ہے، آرمی چیف

پاک فوج ملکی سلامتی کو درپیش تمام خطرات کے خلاف ہمہ وقت تیار ہے، آرمی چیف
November 16, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے پاک فوج ملکی سلامتی کو درپیش تمام خطرات کے خلاف ہمہ وقت تیار ہے۔

23 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا کو سلامتی کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ پاکستان کو درپیش چیلنجز بارے بھی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ شرکا کی ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف نے قومی سلامتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ قومی ردعمل کی ضرورت پر زور دیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان انسداد دہشتگردی کی جنگ سے پرعزم، مضبوط قوم بن کر ابھرا ہے۔ پاک فوج آپریشنل تیاریوں کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ پاک فوج ملکی سلامتی کو درپیش تمام خطرات کے خلاف ہمہ وقت تیار ہے۔

 آرمی چیف نے کہا اپنی قوم کی ترقی، خوشحالی کیلئے دل و جان سے کام کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔