Friday, April 26, 2024

پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ قومی انسداد پولیو مہم اور شجر کاری مہم کا حصہ بن گئی

پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ قومی انسداد پولیو مہم اور شجر کاری مہم کا حصہ بن گئی
September 23, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ قومی انسداد پولیو مہم اور شجر کاری مہم کا حصہ بن گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پولیو سے پاک پاکستان سے متعلق تقریب میں شریک ہوئے ۔ پودا لگا کر سرسبز و شاداب پاکستان مہم میں بھی حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی نے رواں سال مون سون کے دوران 50 لاکھ ، سرسبز و شاداب پاکستان مہم کے تحت 2018 سے اب تک 2 کروڑ 90 لاکھ پودے لگائے گئے۔ ایف ڈبلیو او بھی موٹروے پر شجرکاری کریگی۔  آرمی چیف ، پودا ، سرسبز و شاداب ، پاکستان ، مہم ، حصہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لاہور اسلام آباد موٹروے پر 6 لاکھ، کراچی حیدرآباد موٹروے پر ایک لاکھ 80 ہزار اور لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ایک لاکھ 20 ہزار جبکہ سوات موٹروے پر ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پولیو مہم 15 مارچ سے بند تھی۔ 21 ستمبر سے پولیو مہم شروع ہوئی ہے۔ 2021 کے آخر تک ہم نے پولیو سے پاک پاکستان بنانا ہے۔