Thursday, March 28, 2024

پاک فوج ، قوم ، وزیر اطلاعات کا کیپٹن سرور شہید کو زبردست خراج عقیدت

پاک فوج ، قوم ، وزیر اطلاعات  کا کیپٹن سرور شہید کو زبردست خراج عقیدت
July 27, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان کے عظیم سپوت کیپٹن محمد سرور شہید کا 72واں یوم شہادت ہے ، پاک فوج ، قوم اور وزیر اطلاعات نے شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنگ کشمیر 1948ء کے ہیرو کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کی عظیم قربانی کو قوم کا زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے، کیپٹن محمدسرورشہید کی ناقابل تسخیر جرات اوروطن سے غیرمتزلزل وفاداری ہمیشہ بہادری کا استعارہ رہے گی،کشمیر اور وطن کی خاطر اُن کے سینے پر لگی ہرگولی، دفاع وطن کے عزم کو مزید جلا بخشتی ہے۔

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ  پہلا نشان حیدر پانے والے کیپٹن سرورشہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،  کیپٹن سرور شہید نے اپنی بے مثال جرات و بہادری سے تاریخ رقم کی۔

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مادر وطن پر قربان ہونے والے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔قوم کیپٹن سرور شہید کو سلام پیش کرتی ہے۔