Friday, March 29, 2024

پاک فوج سےاظہاریکجہتی کیلئے مہمند ایجنسی میں جلسے کا انعقاد

پاک فوج سےاظہاریکجہتی کیلئے مہمند ایجنسی میں جلسے کا انعقاد
April 22, 2018
مہمند ایجنسی ( 92 نیوز )  پاک فوج سے اظہاریکجہتی کے لئے مہمند ایجنسی میں منعقدہ جلسے کیلئے پشاور سے بھی ریلی پہنچ گئی ، شرکا  نے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کو دہرایا ۔ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے گاڑیوں پر قومی پرچم سجائے اور پاک فوج زندہ باد ، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ گاڑیوں کے اس قافلے میں شامل قبائلیوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت قبائلی علاقوں میں بالخصوص اور پورے ملک میں امن قائم ہوا۔ ریلی کے شرکا نے عہد کیا کہ قبائلی بھی ملک کی حفاظت کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ ریلی کے شرکاء پشاور سے مہمند ایجنسی پہنچے جہاں ایک بڑے جلسے کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر قبائلیوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے اور ہمیشہ ملک و قوم کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔