Friday, May 17, 2024

پاک فوج سیلاب میں پھنسے افرادکو ریسکیو  کرنے میں مصروف

پاک فوج سیلاب میں پھنسے افرادکو ریسکیو  کرنے میں مصروف
July 26, 2015
راولپنڈی(92نیوز)پاک فوج کی جانب سے سیلاب میں پھنسے افراد کے ریسکیو کا کام جاری ہے ، اب تک  چالیس  ہزار سے زائد سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے  مجموعی طور پر اب تک  چالیس ہزار سے زائد افراد اور تہتر ہزارپانچ سو تیس مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ۔ ضلع لیہ اور گردو نواح میں سیلاب میں پھنسے نو سو ساٹھ افراد کونکالا گیا۔  سیلاب متاثرین کو خوراک کے تھیلے بھی فراہم کئے گئے۔ پاک  فوج  رحیم یار خان،صادق آباد، خان پور اور لیاقت پور میں مقامی انتظامیہ کی مدد کر رہی ہے۔