Thursday, April 25, 2024

پاک فوج سیلاب سے لڑنے میں ایک قدم آگے!!! ایم آئی 17ہیلی کاپٹرز سے سیکڑوں کی جان بچائی!! خوراک اور دیگر امدادی سرگرمیاں

پاک فوج سیلاب سے لڑنے میں ایک قدم آگے!!! ایم آئی 17ہیلی کاپٹرز سے سیکڑوں کی جان بچائی!! خوراک اور دیگر امدادی سرگرمیاں
July 22, 2015
لاہور (92نیوز) ایک ایسے وقت میں جبکہ قوم سیلاب کی وجہ سے ہونیوالی تباہ کاریوں کی وجہ سے پریشان ہے، پاکستان آرمی ایک بار پھر میدان عمل میں اتر آئی ہے اور دکھی انسانوں کیلئے ریلیف آپریشن کا کام زوروشور سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے جوان سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں مصروف ہیں۔ چترال میں ساٹھ افرادایم آئی سترہ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کئے گئے ہیں جبکہ پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے خوراک کے پیکٹس بھی روانہ کئے گئے ہیں۔ پاک فوج کے جوان پوری تندہی کے ساتھ امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں اور اب تک سیکڑوں افراد کی نہ صرف جان بچائی ہے بلکہ ان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے کیمپس قائم کئے اور خوراک کا بندوبست بھی کیا ہے۔