Monday, May 13, 2024

پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لئے سیلاب زدہ خوشاب پہنچ گئی

پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لئے سیلاب زدہ خوشاب پہنچ گئی
September 4, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج کے جوان سیلاب سے متاثرہ خوشاب پہنچ گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق سیلابی صورتحال میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوجی دستے پہنچے، حالیہ بارشوں سے خوشاب کے 10 دیہات زیادہ متاثر ہوئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ دیہات کا دورہ کیا، کمشنر فرح مسعود ڈپٹی کمشنر مسرت جبیں اورڈی پی او طارق ولائت بھی ہمراہ تھے۔ ترجمان کے مطابق فوجی افسران نے سیلاب سے متاثرہ دیہات میں نقصان کا جائرہ لیا۔ منگوال، ناڑی، یوسف کالونی، موہل کالونی، ہڈالی، بولہ اور ڈیرہ جات سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔