Saturday, May 11, 2024

پاک فوج دنیا کی اولین دس طاقتور افواج میں شامل

پاک فوج دنیا کی اولین دس طاقتور افواج میں شامل
January 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) دنیا کی طاقتورافواج کی سال 2021 کیلئے رینکنگ جاری کر دی گئی ۔ پاک فوج دنیا کی پہلی دس طاقتورافواج میں شامل ہو گئی ۔

گلوبل فائر پاور کی رینکنگ میں پاک فوج کا دسواں نمبر ہے ، اس سے پہلے پاک فوج کا رینکنگ میں پندرہواں نمبر تھا، پاک فوج کی گلوبل فائر پاور رینکنگ میں پانچ درجے بہتری آئی ،گلوبل فائر پاور رینکنگ میں 138 ممالک کی فوجی قوت کا احاطہ کیا گیا، رینکنگ میں امریکی روسی اورچینی فوج کی بالترتیب پہلی تین پوزیشنیں ،بھارت چوتھے اور جاپان پانچویں نمبر پر ہے۔

پاک فوج کی گلوبل فائر پاور رینکنگ میں پانچ درجے بہتری آئی ہے ، رینکنگ میں 138 ممالک کی فوجی قوت کا احاطہ کیا گیا، پاکستان کے سوا کسی کی رینکنگ میں ترقی نہیں ہوئی۔

پاکستان نے ایران، انڈونیشیا، اسرائیل اور کینیڈا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ رینکنگ میں ترکی، اٹلی، مصر، جرمنی سے بھی آگے نکل گیا۔

انڈونیشیا، سعودی عرب، اسپین، آسٹریلیا سے سرفہرست، مصر، جرمنی، اسرائیل، شمالی کوریا، میانمار کی تنزلی ہوئی ۔ کولمبیا، رومانیہ، میکسیکو، پیرو، ڈنمارک کی بھی تنزلی ہوئی ۔عراق، شام، انگولا، بلغاریہ کی بھی تنزلی ہوئی۔

فہرست میں  امریکا پہلے، روس دوسرے، چین تیسرے نمبر پر ہیں ۔