Monday, September 16, 2024

پاک فوج بحیثیت ادارہ سپریم کورٹ کے اعتماد پر پورا اترے گی  : کورکمانڈرز کانفرنس

پاک فوج بحیثیت ادارہ سپریم کورٹ کے اعتماد پر پورا اترے گی  : کورکمانڈرز کانفرنس
April 24, 2017
راولپنڈی (92نیوز)پاک فوج کا پانامہ کے معاملے پر بڑا بیان سامنے آگیا،کور کمانڈرز کاکہناہے کہ پاک فوج بحیثیت ادارہ سپریم کورٹ کے اعتماد پر پورا اترے گی  اس کے نمائندے جے آئی ٹی میں اپنا قانونی اور شفاف کردار ادا کریں گے. تفصیلات کےمطابق بحیثیت ادارہ پاک فوج سپریم کورٹ کے اعتماد پر پورا اترے گی یہ کہا ہے کورکمانڈرز نےجن کی غیر معمولی کانفرنس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں ہوئی۔ ترجمان آئی ایس پی آرنے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ کانفرنس کے دوران پانامہ لیکس کیس کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پر بات چیت کی گئی۔ شرکاءکاکہنا تھا کہ پانامہ کیس کے حوالے سے تشکیل دی جانیوالی جے آئی ٹی میں پاک فوج کے نمائندے قانونی اور شفاف کارروائی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔