Wednesday, May 1, 2024

پاک فضاؤں کے محافظوں کا بھارت کو شکست فاش دینے کا جشن

پاک فضاؤں کے محافظوں کا بھارت کو شکست فاش دینے کا جشن
February 27, 2020

کراچی (92 نیوز) پاک فضاؤں کے محافظوں نے بھارت کو شکست فاش دینے کا جشن منایا۔ سی ویو پر منعقدہ ایئرشو لہو میں لہو گرما دینے والے کرتب کیئے۔ لڑاکا طیاروں نے پیشہ ورانہ تربیت کا عملی مظاہرہ کیا۔

بھارتی جاریت کا منہ توڑ جواب دینے کا ایک سال مکمل ہو گیا۔ وطن عزیز کے محافظوں نے سی ویو پر شاندار ایئر شو کیا۔ جے ایف ٹھنڈر اور ایف 16 کی گھن گرج سے فضاء گونج اٹھی۔

معراج طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کیا۔ شیر دل اسکوارڈن نے بھی پیشہ وارانہ تربیت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ پاک فضائیہ کے طیاروں نے ایک دوسرے کے انتہائی قریب سے گزرنے کا مظاہرہ کیا۔

گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، میئر کراچی، پاک فضائیہ کے افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد سی وی پرموجود تھی۔ شائقین نے پاک فضائیہ کے دلکش مظاہرے پر دل کھول کر داد پیش کی۔

ایئرہیڈکوارٹرز میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھرپور فلائی پاسٹ کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مجاہد انور خان نے کہا بہترین کارکردگی عشروں کی محنت کا نتیجہ ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہ پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت پر کوئی آنچ آنے نہیں دی جائیگی۔ پاک فضائیہ قومی دفاع کو مقدم سمجھتی ہے۔ پچھلے سال واضح کر دیا پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

گزشتہ برس 27 فروری کو پاک فضائیہ کے 2 جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے وطن عزیز کی طرف غلط ارادوں سے بڑھنے والے 2 بھارتی طیارے مارگرائے تھے جس پر پوری دنیا نے بھارت پر پاک فضائیہ کی برتری ایک بار پھر تسلیم کر لی۔