Sunday, September 8, 2024

پاک فضائیہ کے چار سینئر ترین افسران کو ایئرمارشل اور ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی

پاک فضائیہ کے چار سینئر ترین افسران کو ایئرمارشل اور ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی
July 4, 2016
راولپنڈی(92نیوز)پاک فضائیہ کے چار سینئر ترین افسران کو ایئرمارشل اور ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی  ترقی پانے والوں میں ائیرمارشل ارشد ملک ، ایئر  مارشل عاصم ظہور،ایئروائس مارشل محمد زاہد محمود اور ایئروائس مارشل نور عباس شامل ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل ارشد ملک اور ائیر وائس مارشل عاصم ظہورکو ائیرمارشل کے عہدوں جبکہ ائیر کموڈور محمد زاہد محمود اور ائیر کموڈور نورعباس کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دی گئی ۔دسمبر 1983 میں کمیشن حاصل کرنے والے ائیرمارشل ارشدملک جے ایف سترہ تھنڈر طیاروں کے منصوبے کے چیف پروجیکٹ ڈائریکٹررہے اور تاحال بطور چیئرمین پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس، کامرہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ائیر مارشل عاصم ظہورنے نومبر1984میں پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا،فرانس میں دفاعی اتاشی رہے اور تاحال پاک فضائیہ کے نائب سربراہ انتظامیہ ہیں۔ ائیر وائس مارشل محمد زاہد محمود نے اپریل1987 میں پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا،ايئر ہيڈ کوارٹرزميں اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ائیر وائس مارشل نور عباس نے ستمبر 1985میں پاک فضائیہ کی انجينئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا اور آج کل  ائیرکرافٹ ری بلڈ فیکٹری کامرہ کے ایم ڈی ہیں۔