Wednesday, April 24, 2024

پاک فضائیہ کے مزید 2 سی ون تھرٹی طیارے امدادی سامان لیکر نیپال پہنچ گئے

پاک فضائیہ کے مزید 2 سی ون تھرٹی طیارے امدادی سامان لیکر نیپال پہنچ گئے
May 2, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پاک فضائیہ کے دو سی ون تھرٹی طیارے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان لیکر نیپال کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر نیپال کے زلزلہ متاثرین کےلئے سات سو خیمے لیکر دو طیارے نیپال پہنچ گئے ہیں۔ این ڈی ایم اے نے دفتر خارجہ اور پاک فضائیہ کیساتھ ملکر انتظا مات کئے۔ طیاروں میں چھے نیپالی ڈاکٹرز بھی واپس پہنچ گئے ہیں۔ حکومتی ذرائع کا کہناہے کہ ہزار خیمے بھجوانے کا فضائی آپریشن چند روز میں مکمل ہوگا۔