Friday, May 10, 2024

پاک فضائیہ کے لیجنڈ پائلٹ ایم ایم عالم کی آج 9 ویں برسی منائی جارہی ہے

پاک فضائیہ کے لیجنڈ پائلٹ ایم ایم عالم کی آج 9 ویں برسی منائی جارہی ہے
March 18, 2021

لاہور (92 نیوز) 1965ء کی جنگ میں بھارت کے دانت کھٹے کرکے شجاعت اور بہادری کی عظیم مثال قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے لیجنڈ پائلٹ ایم ایم عالم کی آج 9 ویں برسی منائی جارہی ہے۔ جنگی محاذ پر لازوال تاریخ رقم کرنے والے اسکوارڈن لیڈر ایم ایم عالم کو قوم کا سلام۔

پلٹ کر چھپٹنا، چھپٹ کر پلٹنا، جرات اور بہادری کی مثال پاک فضائیہ کا فخر محمد محمود عالم جو ایم ایم عالم کے نام سے مشہور ہیں۔ دشمن کےعزائم کوخاک میں ملانے والے ایم ایم عالم۔ پلک جھپکتےہی دشمن کےجہازوں کوملبہ کا ٹھیربنانےوالےایم ایم عالم۔
1965ء میں بھارت نے پاکستان پر جارحیت مسلط کی۔ اس کے طیارے پاکستانی فضائی حدود میں آئے تو پاکستانی شائین میں فضا میں بلند ہوئے۔

ایم ایم عالم نے سرگودھا کے محاذ پردشمن کے 5 ہنٹر جنگی طیاروں کو ایک منٹ میں گرا کر دشمن کے غرور کو چکنا چور کردیا۔ ان میں سے چار جہاز تیس سیکنڈز میں مار گرائے گئے تھے جو نہ صرف پاک فضائیہ بلکہ عالمی جنگی ہوا بازی کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

ایم ایم عالم ایف 86 سیبر طیارہ اڑا رہے تھے جو تکنیکی اعتبار سے ہنٹر طیارے سے زیادہ برق رفتار تھا۔

اسکورڈن لیڈر، انسٹرکٹر، ڈائریکٹر آپریشن اور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف کے عہدوں پر فائز رہنے والے پاکستانی ہیرو کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

ایم ایم عالم 18 مارچ 2013ء کو خالق حقیقی سے جا ملے لیکن پاکستانیوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔