Thursday, April 18, 2024

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا موٹروے پر لیڈنگ اور اڑان بھرنے کا مظاہرہ ‏

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا موٹروے پر لیڈنگ اور اڑان بھرنے کا مظاہرہ ‏
March 18, 2019

اسلام آباد (92 نیوز ) پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے موٹر وے پر لینڈنگ اور اڑان بھرنے کا مظاہرہ کیا ، لینڈنگ کےبعد طیاروں کوموٹروے پر ہی ایندھن فراہم کیا گیا اورہتھیاروں سےلیس کیا گیا۔

ترجمان فضائیہ  کے مطابق مشق کا مقصد  فضائیہ کے انتہائی متحرک فضائی آپریشنز کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔

پاکستان کی فضاؤں کے نگہبان بہادر اورجانبازشاہینوں نے  روڈ  رن وے پر لینڈنگ اور ٹیک آف کا شاندارمظاہرہ پیش کیا۔

ترجمان فضائیہ کے مطابق لڑاکا طیاروں نے موٹر وے اور ہائی وے پرمختلف مقامات پر لینڈنگ اور ٹیک آف کا کامیاب مظاہرہ کیا ، لینڈنگ کے بعد طیاروں کو موٹر وے پر ہی ایندھن فراہم اور ہتھیاروں سے لیس کیا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ مشق کا مقصد پاک فضائیہ کے انتہائی متحرک فضائی آپریشنز کے تسلسل کو برقرار رکھنے  کی صلاحیت کو جانچنا ہے ۔

اِس موقع پروفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید مہمان خصوصی تھے جبکہ اعلی فوجی حکام  سول عہدیداران بھی اِس موقع پر موجود تھے۔