Sunday, May 19, 2024

پاک فضائیہ کے طیارے C-130 کی نور خان ائیر بیس پر ہنگامی لینڈنگ

پاک فضائیہ کے طیارے C-130  کی نور خان ائیر بیس پر ہنگامی لینڈنگ
November 9, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) پاک فضائیہ کے طیارے C-130  کی نور خان ائیر بیس پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔ جہاز پر موجود تمام عملہ محفوظ رہا۔ پاک فضائیہ کے طیارےC-130  پر دوران پرواز آگ بھڑک اٹھنے کے باعث پی اے ایف بیس نور خان پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارے پر لگی آگ کو بجھا لیا گیا۔  حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے بورڈ آف انکوائری کا حکم دے دیا۔