Saturday, April 20, 2024

پاک فضائیہ کے طیاروں کی غرار نے قوم کا جوش و جذبہ دوبالا کر دیا

پاک فضائیہ کے طیاروں کی غرار نے قوم کا جوش و جذبہ دوبالا کر دیا
February 27, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پاک فضائیہ کے طیاروں کی غرار نے قوم کا جوش و جذبہ دوبالا کر دیا۔ سوشل میڈیا پاکستان زندہ باد کےنعروں سےگونج اٹھا۔ پاکستان ائیرفورس کی غرار کے آگے بھارتی طیاروں کی ایک نہ چل سکی۔ پاک فضائیہ نے ڈینگیں مارتی بھارتی ائیرفورس کے دو طیارے مار گرائے۔ شاہینوں کی حالیہ کارروائی سے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔ سوشل میڈیا پاکستان اور پاکستانی فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ ایک ٹوئیٹر صارف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی ایسے دن کی روشنی میں کارروائی کرتے ہیں ، بزدلوں کی طرح رات کے اندھیرے میں نہیں ، اب روتے رہو بیٹھ کر۔ ایک صاحب کا کہنا تھا کہ دن کے اجالے میں ثبوتوں کیساتھ 24 گھنٹوں کے اندر اندر جواب دینا پاکستانیوں کا طریقہ ہے۔ ایک ٹوئیٹر صارف نے بھارتیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس بھارتی طیارے کا ملبہ اور پائلٹ ہے۔ بھارت آکر انہیں لے جائے۔ پاکستان آرمی اور پاکستان ائیرفورس ہمارا فخر ہے۔ ایک ٹوئیٹر صارف نے گزشتہ روز ہونیوالی بھارتی نام نہاد ائیرسٹرائیک اور آج پاک فضائیہ کی کارروائی کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ انکے اور ہمارے ثبوتوں میں فرق واضح ہے۔ پاکستان زندہ باد۔ ایک صاحب نے لکھا کہ کل بھارت نے ہمارے درختوں پر پےلوڈ گرایا تھا اور آج ہم نے انکے دو جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ ایک خاتون نے کہا کہ پاکستان امن اور اتحاد کا حامی ہے لیکن ہم پر حملے کا نتیجہ یقیناً تباہ کن ہو گا۔