Friday, April 26, 2024

 پاک فضائیہ کے سربراہ کی ایف سولہ اڑا کر ترکی میں جاری جنگی مشقوں میں شرکت  

 پاک فضائیہ کے سربراہ کی ایف سولہ اڑا کر ترکی میں جاری جنگی مشقوں میں شرکت  
June 18, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ترکی میں اناطولیا ایگل نامی جنگی مشقیں شروع ہو گئی ہیں، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ایف سولہ طیارہ اڑا کر مشتقوں میں حصہ لیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اناطولیا ایگل مشقوں میں پاک فضائیہ کا 86 رکنی رستہ حصہ لے رہا ہے جبکہ دستے میں پاک فضائیہ کے 6 ایف سولہ طیارے بھی شامل ہیں، ترکی میں ہونے والی اس جنگی مشقوں میں پاکستان، ترکی ، اٹلی ، امریکا، چین کی فضائیہ حصہ لے رہی ہے۔ مشقیں 19جون کو اختتام پذیر ہو جائیں گی،واضح رہے کہ  پاکستان 2004 سے ان مشتقوں میں حصہ لے رہا ہے۔ PAF1