Thursday, April 25, 2024

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کا تیان جن میں واقع 24ویں ایئر ڈویژن کا دورہ

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کا تیان جن میں واقع 24ویں ایئر ڈویژن کا دورہ
June 3, 2015
راولپنڈی(92نیوز)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے تیان جن میں واقع 24 ویں ائیر ڈویژن کا دورہ کیا،ان کی آمد پر 24 ویں ایئر ڈویژن کے کمانڈر سینئرکرنل وینگ ہانگ یا ن نے انکا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ کو 24 ویں ایئر ڈویژن اور چین کے جدید ترین لڑاکا طیارے J-10 کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایئر چیف نے J-10 طیاروں کی شہرہ آفاق ایئر و بیٹکس ٹیم (Ba Yi ) کے کرتب دیکھے ۔ انہوں نے چینی پائلٹس کی مہارت اور J-10 طیاروں کی صلاحیت کو سراہا۔ بعد ازاں ،پاک فضائیہ کے سربراہ نے چینگڈو ایئر کرافٹ انڈسٹری گروپCAC اور چینگڈو ایئر کرافٹ ڈیزائن انسٹیوٹ (CADI) کا دورہ بھی کیا۔ انہیں CADI انتظامیہ نے انڈسٹری میں زیر تکمیل منصوبہ جات کے بارے میں پریزینٹیشن دی۔ انہوں نے مختلف ورکشاپس اور لیبارٹریز کا معائنہ کیا اور انڈسٹری میں کام کے معیار کو سراہا۔ ایئرچیف نے CADI میں جے ایف 17 طیارے کے 5ویں پروٹوٹائپ کو مزید بہتر بنانے کے عمل کا معائنہ کیا۔ ایئر چیف نے CADI میں موجود پاک فضائیہ کی ٹیم سے ملاقات کی اور ان کے جوش و جذبے اور عزم کی تعریف کی اور انہیں اپنا کام اسی لگن سے جاری رکھنے کا کہا۔ واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ چین کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔