Friday, April 19, 2024

پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر کی ورچوئل رائل ایئر ٹیٹو شو میں پہلی مرتبہ شرکت

پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر کی ورچوئل رائل ایئر ٹیٹو شو میں پہلی مرتبہ شرکت
July 20, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر نے ورچوئل رائل ایئر ٹیٹو شو میں پہلی مرتبہ شرکت کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق نمبر 16 اسکواڈ رن کے اس ملٹی رول لڑاکا طیارے کے علاوہ نمبر21   اسکواڈرن کا  C-130  طیارہ بھی  ائیر شو میں شریک ہوا۔ کوویڈ 19 کی وجہ سے اس سال ائیر شو میں فضائی افواج طیاروں اور عملے ویڈیو کلِپس کے ذریعے شریک ہوئیں۔ پاک فضائیہ نے ائیر شو میں شرکت کرنے والے طیاروں کے عملے کے پیغامات کی ویڈیوز ارسال کیں۔ اس شو میں شرکت نہ صرف  بین الاقوامی سطح پر JF-17 تھنڈر کی تشہیر کا باعث بنے گی بلکہ پاکستان کے مثبت پہلو کو اجاگر کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گی۔