Saturday, April 20, 2024

پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے 13دہشت گرد ہلاک، 5ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے: آئی ایس پی آر

پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے 13دہشت گرد ہلاک، 5ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے: آئی ایس پی آر
May 20, 2015
شمالی وزیرستان (92نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی کارروائی میں تیرہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے دتہ خیل میں جیٹ طیاروں نے فضائی کارروائی کرکے تیرہ دہشت گرد ہلاک کردیئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔